اسلام آباد ۔16ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کے زیر اہتمام بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔آئیسکو ترجمان کے مطابق جاری مہم کے دوران 23 ہزار سے زائد میٹرز کو چیک کیا گیا ،488 میٹرز میں سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،332 میٹرز سلو اور 7 میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے،149 میٹرز سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی ،
متعلقہ صارفین کو 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے،ایف آئی آرز اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ، تمام آپریشن کے دوران پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے،بجلی دہندگان کے خلاف کاررائیوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے،ترجمان آئیسکو نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی جانب سے جاری مہم کو کامیاب بنائیں گے۔