بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں مزید 131صارفین بجلی چوروں کرتے ہوئے پکڑے گئے،میپکو ترجمان

126
MAPCO
MAPCO

ملتان ۔ 28 اگست (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایک روز میں مزید 131 صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،11 لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے پولیس اسٹیشنز میں 80 بجلی چوروں کے خلاف نئے مقدمات درج ہوئے۔26اگست کو ملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو 1070000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 15مقدمات کا اندراج ہوا۔

ڈی جی خان سرکل میں 9 صارفین کو 380000روپے جرمانہ عائد اور9ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں 12 صارفین کو 2050000 روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، بہاولپور سرکل میں 28 بجلی چوروں کو 2790000روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں 18صارفین کو 2770000روپے جرمانہ عائد اور18 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 18بجلی چوروں کو 510000روپے جرمانہ عائد اور 18مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 12صارفین کو 330000روپے جرمانہ عائد اور 3 ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 8بجلی چوروں کو 440000روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 11بجلی چوروں کو560000 روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج ہوئے۔

رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید 3کروڑ20لاکھ روپے کے سابقہ واجبات وصول کئے گئے۔