بجلی چوروں سے تعاون پر پیسکو کے مزید 300اہلکار تبدیل

113
بجلی چوروں

پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی): بجلی چوروں سے تعاون کرنے سمیت مختلف دیگر الزامات پر پیسکو کے 300 اہلکاروں کے تبادلےکر دیے گئے ہیں

جن میں لائن مین، میٹرریڈرزسمیت مختلف شعبوں کا ٹیکنیکل سٹاف شامل ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق پیسکو کے اہلکاروں کی ملی بھگت کے باعث پشاور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں۔

پیسکو حکام کے مطابق اب تک 600 سے زائد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں جبکہ بجلی چوروں پر 9 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔