بجلی چوروں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم

79
electricity thieves

جہلم۔ 06 جنوری (اے پی پی):بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئیسکو، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف گزشتہ ماہ کی گئی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت نگرانی جاری رکھی جائے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوروں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔