لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 583ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے245 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ45کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 انڈسٹریل 13 کمرشل6 زرعی اور583 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5لاکھ23ہزار306 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ84 لاکھ78 ہزار157 روپے ہے۔
انسداد بجلی چوری مہم کو381روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ39ہزار510ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ32 ہزار198 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار489 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک15 کروڑ7 لاکھ3 ہزار 101 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب44 کروڑ90 لاکھ38 ہزار400 روپے ہے۔