بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،36 ملزمان گرفتار،ترجمان

159
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل514ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،166 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر36 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پکڑے گئے کنکشنز میں 496گھریلو،14کمرشل،2زرعی اور2انڈسٹریل ہیں۔ بجلی چوروں کو 3لاکھ13ہزار839 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ35 لاکھ82 ہزار493 روپے ہے۔