بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری،24 گھنٹوں میں 25 گرفتار کرلیے،ترجمان لیسکو

71
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور ۔30اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 547 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے205ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ25کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل ،10 کمرشل،4 زرعی اور532 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ90ہزار918 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2 کروڑ 12لاکھ60 ہزار604 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو396روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل ایک لاکھ47ہزار43ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ38 ہزار91 ملزمان کےخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار978 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک15 کروڑ79 لاکھ69 ہزار919 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب79 کروڑ91 لاکھ46 ہزار967 روپے ہے۔