18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،ابتک کل1لاکھ 99ہزار568ملزمان بجلی چوری میں ملوث...

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،ابتک کل1لاکھ 99ہزار568ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ترجمان لیسکو

- Advertisement -

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں،ابتک کل1لاکھ 99ہزار568ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اب تک کل1لاکھ99ہزار568ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے1لاکھ81ہزار819ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے51167کو گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1لاکھ91ہزار57ڈومیسٹک،6168کمرشل اور1928زرعی،415انڈسٹریل کنکشنزشامل ہیں۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو20کروڑ2لاکھ76ہزار907یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت7ارب74 کروڑ88لاکھ 74ہزار331روپے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں