لاہور۔22اگست (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 489ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے166 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ18کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل،3زرعی اور470 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ67ہزار372 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کرڑو49 لاکھ41 ہزار843روپے ہے۔ ترجمان کیمطابق انسداد بجلی چوری مہم کو326روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ18ہزار166ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،1 لاکھ2ہزار448 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر37 ہزار447 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ99لاکھ 60 ہزار416 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب65کروڑ43لاکھ34ہزار652روپے ہے۔