31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

- Advertisement -

ملتان ۔ 19 مئی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات آپریشن جاری ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی کی ہدایت پر میپکو ملتان سرکل کی سرویلنس ٹیم کے انچارج /ایس ڈی او اے ٹی بی رانا محمد عمران اور لائن سپرنٹنڈنٹ علی اصغر نے رات کے اوقات میں نواں شہر سب ڈویژن کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران ایک صارف کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ترجمان کے مطابق پُل براراں پر میٹر پر بجلی چور ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر 2ایئرکنڈیشنرز چلارہاتھا جبکہ ہرماہ بلنگ صرف 85سے 90یونٹس کی ہورہی تھی۔ سرویلنس ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے میٹر اور تاریں اُتارلیں اور تقریباًاڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سرویلنس ٹیم کی سفارش پر ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد بلال شیخ نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھیج دی ۔

- Advertisement -

ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر اور ایس ڈی او منظور آبادسب ڈویژن رضااللہ کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ کوٹ ربنواز میں 4افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں تقریباً 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں