چیچہ وطنی۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایگزیکٹو انجینئرمیپکو سب ڈویژن چیچہ وطنی رانا شفیق احمد نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کا آغاز جاری ہے،اب تک تحصیل بھر میں میں بجلی چوروں کے خلاف 41 مقدمات درج کر کے 39ہزار6 سو 99 یونٹ چارج کرکے14 لاکھ96 ہزار 230 روپے جرمانہ وصول کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انجینئر محمد صارم دستگیر،جاوید اسلم، رانا عامر گلزار اور رانا آصف بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میپکو افسران،لائن سپریڈنٹ اور لائن مین کو ہدایات جاری کرتے ہوے بتایا کہ تحصیل کی سطح پر کارروائیوں کو مربوط بتائیں تا کہ مطلوبہ نتائج نکل سکیں۔بجلی چوری روکنا ایک قومی فریضہ ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ بجلی چوری مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور جہاں چوری نظر آئے اسی وقت ہمیں اطلاع دیں۔