ملتان۔ 13 نومبر (اے پی پی):ملتان ایلکٹرک سپلائی ( میپکو )ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دو ران اب تک 7 ہزار سے زیادہ بجلی چورگرفتار کرلیے گئے۔میپکو ترجمان کے مطابق میپکوریجن میں 7ستمبر سے جاری مہم میں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کی تعداد 10 ہزار 242 ہوگئی جن کے خلاف جنوبی پنجاب کے پولیس سٹیشنوں میں درج شدہ مقدمات کل تعداد 9 ہزار 904 ہو گئی۔
آپریشن کے دوران اب تک بجلی چوروں کو ایک کروڑ 62 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر مجموعی طور پر 68 کروڑ 42 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاجس میں سے 33 کروڑ 69 لاکھ جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیاگیا۔میپکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں 9 ہزار 801 گھریلو،262 تاجر،148 کاشتکاروں اور 31 صنعتکارملوث پائے گئے۔