سرگودھا۔26جون (اے پی پی):سپرٹینڈنٹ انجینئرفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)سرگودھا سرکل ابرار احمد خان نے کہاہے کہ بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مہم کے دوران اب تک بجلی چوری میں ملوث 1389افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے کسٹمر ز سروس کی استعداد کار بڑھادی گئی ہے اور ان سنٹرزپر افسران و عملہ ہفتہ اور اتوار کو بھی دستیاب ہے۔
سپرٹینڈنٹ انجینئر فیسکو نے کہاکہ عوام کو چاہیئے کہ بجلی کا استعمال کم سے کم کریں، بالخصوص شام سے رات تک کے اوقاتِ کار میں بجلی کا مناسب استعمال سے نہ صر ف محکمہ بلکہ صارفین پر بھی آسانی پیدا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ میرے دروازے دن رات عوام کےلئے کھلےہیں، اگر کسی کو کوئی شکایت ہو یا کوئی رشوت کا مطالبہ کرے تو مجھے آ گاہ کریں انشااللہ فوری ایکشن اور داد رسی کی جائے گی۔