بجلی چوروں کے خلاف لیسکو، رینجر زاور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری، بجلی چوری میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

73
LESCO
LESCO

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):بجلی چوروں کے خلاف لیسکو، رینجر زاور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے حکومتی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، اس سلسلے میں ریجن بھر میں لیسکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ رات ایس ڈی او حجرہ شاہ مقیم فرحان نعیم نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران بجلی چوری میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدرکا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک انسداد بجلی چوری مہم جاری رہے گی۔