29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بہاولنگر پولیس نے رواں سال...

بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بہاولنگر پولیس نے رواں سال میں602مقدمات درج کئے

- Advertisement -

بہاولنگر۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سید علی رضا کی ہدایت پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری ہے۔بہاولنگر پولیس نے رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 602مقدمات درج کیے اوربجلی چوری میں ملوث 313ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ حالیہ کریک ڈاون کے دوران اب تک 173مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی اونے کہا ہے عوام جرائم کے خاتمے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کےلئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائیاں عمل میں لائی جاسکیں جرائم پیشہ افراد کسی صورت بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ارد گرد بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ۔یاد رکھیں یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم سب نے اس ملک کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا ہے ۔

- Advertisement -

ہمارا یہ چھوٹا سا قدم کسی غریب کے بل میں کمی لانے کا باعث بن سکتا ہے ۔بجلی چوری کر نےوالے معاشرے کے ناسو ر ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بجلی چوری ہونے کی صورت میں فوری 15 پر اطلاع دیں ۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں