لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 24گھنٹوں میں 549ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،
24گھنٹوں کے دوران549ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 170ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے33کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 533ڈومیسٹک،13کمرشل اور3زرعی کنکشنز تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو570478یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ83 لاکھ59 ہزار758 روپے ہے۔