لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کو41 روزمکمل ہوگئے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن میں جاری آپریشن کے چالیسویں روز 40ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ188بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں 366 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔365بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل13، زرعی1اور352 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 5 لا کھ 41 ہزار775 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2کروڑ99 لاکھ 89 ہزار328 روپے ہے۔بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔نواں کوٹ کے علاقے میں کنکشن کو3023یونٹس25ہزار روپے،شاہدرہ ٹان کے علاقے میں کنکشن کو12000 یونٹس، (840000)روپے،شاہدرہ کے علاقے میں 6000 یونٹس400000 روپے اورشاہدرہ کے علاقے قاسم پارک میں ایک کنکشن کو3500یونٹس350000کی رقم چارج کی گئی ہے۔41روز کے آپریشن کے دوران کل5965 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر18892 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 18732کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے17787درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
بجلی چوروں کو اب تک38320804(تین کروڑتراسی لاکھ بیس ہزارآٹھ سوچار) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت ایک ارب 73کروڑ2لاکھ 42 ہزار756 روپےہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔