بجلی چوری کیخلاف ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائیاں، 4 ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج

191
F.I.A
F.I.A

فیصل آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):بجلی چوری کیخلاف ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائیاں، 4 ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا نے 3 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کارروائیاں سہارا سٹی اوکاڑہ، فیصل محمود کالونی اوکاڑہ اور سمن آباد فیصل آباد میں کی گئیں۔چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 4 ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمات میں نامزد ملزمان میں عتیق گجر، محمد یاسین ، محمد اختر اور ماجد شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان اپنے گھروں میں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ابتدائی تخمینہ کے مطابق قومی خزانے کو 10 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچا یا گیا۔ چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ تھے۔فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز ،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔