بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب،ترجمان لیسکو

109
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں چیف انجینئر آپریشن سرور مغل اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے لیسکو کے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹرلگائے گئے ہیں تاکہ بجلی چوری/ زیادہ لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کر کے اس پر کنٹرول کیا جاسکے۔جن علاقوں میں بجلی چوری /زیادہ لاسزہیں ان علاقوں میں اے بی سی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں تاکہ جو بجلی چور ڈائریکٹ کنڈے لگاتے ہیں یا تاروں کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کرتے ہیں ان سے بچا جا سکے۔