بجلی چوری کےخلاف مہم ، 2870 افراد سے ساڑھے35کروڑکی ریکور ی اور 2766 مقدمات درج کرادیے،فیسکو ترجمان

124
فیسکو

فیصل آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم میں فیسکو ریجن سے37روز کے دوران مجموعی طورپر2870 بجلی چوروں کوپکڑ کر انہیں 79لاکھ14ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 35کروڑ64 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاہے جبکہ مذکورہ بجلی چوری میں 2717گھریلو،79کمرشل،69زرعی،اور 5انڈسٹریل کنکشن صارفین ملوث پائے گئے جن کیخلاف بجلی چوری پر مختلف پولیس تھانوں میں 2766مقدمات درج کروادیے گئے ہیں۔فیسکو ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات بلاامتیاز چیکنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید52بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان بجلی چوروں کو83ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 36لاکھ 19ہزارسے زائدمالیت کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 961بجلی چوروں کو25 لاکھ 64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور11کروڑ85 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

ضلع جھنگ میں اب تک 277 بجلی چوروں کو10لاکھ 37ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ36لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ضلع بھکر میں اب تک 280 بجلی چوروں کو7لاکھ19ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ67لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع چنیوٹ میں 324بجلی چوروں کو 9لاکھ 57ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ64لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع خوشاب میں 88بجلی چوروں کو 3 لاکھ11ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ46لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 332بجلی چوروں کو7لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ30 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔اسی طرح ضلع سرگودھا میں 327بجلی چوروں کو8لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ49 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ضلع ٹوبہ میں 238بجلی چوروں کو6لاکھ سے44ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ18 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے اورریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں ایک ماہ کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے10کروڑ40لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 28کروڑ 70لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔