چنیوٹ۔ 24 ستمبر (اے پی پی):بجلی چوری کے خلاف فعال ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم کو مقامی جاگیردار نے یرغمال بنا لیا ہے،بجلی چوری پکڑنے پر جاگیردارنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر واپڈا ٹیم کے ممبران پر تشدد اور کمرے میں بند کر دیا،ٹیم کے تین اہلکاروں کے سر پھٹ گئے اور شدید زخمی ہو گئے،کارسرکار میں مداخلت پر 8 افراد پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فیسکیو کی ٹیم روٹین چیکنگ کے دوران موضع احمد آباد سب ڈویژن نمبر ون صارف سیڈ حسنین علی شاہ کا میٹر چیک کیا تو اس نے لائن سے براہ راست کنڈیاں لگا رکھی تھیں،فیسکیو ٹیم نے ویڈیو بناکر کنڈیاں اتارنے کی کوشش کی تو ملزمان سید حسنین شاہ،سید حسین علی،نعیم واجد اور احمد علی نامزد اور 4 نامعلوم افراد نے ٹیم پر سوٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے لائن مین خالد محمود کا سر پھٹ گیا،
اے ایل ایم عامر شہزاد پسٹل کے بٹ لگنے سے چہرہ زخمی ہو گیااور میٹر ریڈر سرفراز حسین پر بے تحاشہ ڈنڈے برسائے جبکہ ٹیم کے چوتھے ممبر محمد الیاس رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور 15 پر کال کی جس پر پولیس فوری طور پر پہنچ کر جاگیردار کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والی سرکاری ٹیم کو بازیاب کرایااور موقع پر 2 ملزمان سید حسینن شاہ اور نامعلوم کو گرفتار کر لیا،باقی فرا رہونے میں کا میاب ہو گئے،ملزمان نے سرکاری ٹیم سے موبائل فون،کلپ آن میٹر،ٹارچ لائٹ، چیکنگ رجسٹر اور چیکنگ پرفارمے چھین لئے۔ت
ھانہ صدر چنیوٹ نے مقدمہ نمبر 803/23 درج کر لیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، زخمی ہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں داخل کروا دیا گیا۔