اٹک۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت بجلی کی ممکنہ چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)عدنان انجم راجہ اور واپڈا کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کی ممکنہ چوری کی روک تھام کے حوالہ سے جامع پلان بنانے اور اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرڈی سی اٹک نےکہاکہ انڈسٹریل اور گھریلو صارفین جو بجلی چوری جیسے سنگین جرم میں ملوث پائے گئے،ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ قومی مہم میں عوام ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔انہوں نےعوام سےاپیل کی کہ وہ بجلی چوری جیسے سنگین جرم سے خود کو محفوظ رکھیں اور اس جرم میں ملوث افراد کی شناخت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔