بجلی چوری کے خلاف کامیاب مہم پر تمام سرکاری افسران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

149
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی چوری کے خلاف کامیاب مہم پر تمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے قومی مقصد قرار دیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن، وزارت توانائی نے اپنی 53 روزہ انسداد بجلی چوری مہم کے ذریعے 46 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان تمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لئے دن رات کام کیا۔