بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن مہم کے دوران گزشتہ چار روز کے دوران ملک میں 4,126 کیسزر پورٹ ہوئے ہیں

120

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی): نگران حکومت کی بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیےبجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مہم کے دوران گزشتہ چار روز کے دوران ملک میں 4,126 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے 4 روزہ (7 سے 10 ستمبر) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں متعدد علاقوں کی بجلی چوری کے خلاف مہم کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور بجلی چوری کے سلسلے میں اب تک 51 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہےجبکہ 1,164 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ وزارت کی طرف سے ان دنوں میں بجلی چوری کا پتہ چلا کر 24,991,298 روپے بجلی کے بلز کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ ڈیٹیکشن چارجز کی وصولی کی رقم 3,20,745,749 روپے ہے۔ ڈسکوز کے اعداد و شمار کے مطابق کیسز کی تعداد 4,126 ہے اور چارج شدہ یونٹس 7,794,283 تھے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں کیسز کی تعداد 1,133 تھی، چارج کیے گئے کل یونٹس 3723996 تھے، چارج کیے گئے بجلی چوری کا پتہ چلاکر وصول کی جانے والی رقم 159271653 تھی اور چوری شدہ بجلی کی وصول کردہ رقم 9068210 روپے تھی، جبکہ درج کی گئی ایف آئی آرز 1131 اور رجسٹرڈ کیسز 685 ہیں اور 188 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں کیسز کی تعداد 117 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 238,239 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلاکر بلز کی مد میں وصول کی جانے والی رقم6,946,480 روپے تھی اور چوری شدہ بجلی کی وصول کردہ رقم795,000 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 117 تھیں جبکہ 13 درج کی گئی ہیں اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں کیسز کی تعداد 168 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 507,737 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی رقم 18,872,797 روپے تھی اور ڈیٹیکشن کی رقم 1,020,000 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 168 تھیں جبکہ 39 درج کی گئی ہیں اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں کیسز کی تعداد 84 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 168,121 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی رقم 7,571,114 روپے تھی اور ڈیٹیکشن بلز کی رقم 1,089,961 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 36 تھیں جب کہ6 درج کی گئی ہیں۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ( میپکو ) میں کیسز کی تعداد 1,148 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 1,638,284 تھے۔بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی رقم 66,641,249 روپے اور وصولیاں 7,491,609 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 1,142 تھیں جبکہ رجسٹرڈ 398 ہیں اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) میں کیسز کی تعداد 1,148 اور چارج کیے گئے کل یونٹ 188,234 تھے۔بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی رقم 9,141,249 روپے اور وصول کی گئی رقم 2,191,609 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 1,142 تھیں جبکہ رجسٹرڈ 398 ہیں اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں کیسز کی تعداد 281 ہے جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 154,009 تھے۔ ڈیٹیکشن بلز کی رقم 9,180,744 روپے اور وصول کی رقم 2,159,749 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 208 تھیں جبکہ 15 درج کی گئی ہیں اور 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کیسز کی تعداد 480 تھی جن پر چارج کیے گئے کل یونٹس 619,572 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی کی رقم 20,485,703 روپے تھی اور چوری شدہ بجلی کی وصول کی گئی رقم 912,211 روپے تھی۔ دریں اثنا، درخواست کی گئی ایف آئی آرز کی تعداد 196 تھی۔سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) میں کیسز کی تعداد 235 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 228,984 تھے۔ ڈیٹیکشن کی رقم 10,606,912 روپے تھی اور وصو ل کی گئی رقم 1,131,630 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز 182 تھیں جب کہ 4 درج کی گئی ہیں اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں کیسز کی تعداد 433 تھی جن سے چارج کیے گئے کل چارج یونٹ 299,905 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی بلز کی رقم 16,685,755 روپے تھی اور چوری شدہ بجلی کی وصول کی گئی رقم 602,928 روپے تھی۔ درخواست کی گئی ایف آئی آرز کی تعداد 387 تھی جبکہ 4 درج کی گئیں اور 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) میں کیسز کی تعداد 47 تھی جن سے چارج کیے گئے کل یونٹ 215,486 تھے۔ بجلی چوری کا پتہ چلا کر وصول کی گئی بلز کی رقم 4,483,342 روپے تھی اور چوری شدہ بجلی کی رقم720,000 روپے تھی جبکہ 10 ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔