بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

47

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین کی سہولت کے لیے مزید کام کرنا ہوگا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کوڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈز کے چئیر مینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے ان سے ملاقات کی ،

حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈسکوز کے بورڈز کو حقیقی معنوں میں بااختیار کیا،بورڈز کے ممبران کے تقرر میں تمام متعلقہ شعبہ ہاہے زندگی کے جیّد ماہرین کا انتخاب کیا گیا ہے،بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ ڈسکوز کے امور کو خوش اسلوبی سے انجام دیں ،حماد اظہر نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کو دور حاضر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے،پاور ڈویژن ڈسکوز بورڈز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔