اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی نارمل سپلائی بحال ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معزز صارفین کو پیش آنے والی تکلیف کے لئے معزرت خواہ ہیں،لوڈ مینجمنٹ شیڈول آئیسکو کی ویب سائٹ www. IESCO.com.pk پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔