اسلام آباد ۔1جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہاہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ آئیسکو ترجمان نے کہا کہ بجلی کے کوٹہ میں بہتری آتے ہی لوڈ مینجمنٹ میں کمی کر دی جائے گی
اس حوالے سے آئیسکو تکلیف کے لئے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔