بجلی کی طلب و رسد میں میں فرق نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں کسی قسم کی لوڈ مینجمنٹ یا لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، آئیسکو انتظامیہ

79

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):آئیسکو انتظامیہ نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں کسی قسم کی لوڈ مینجمنٹ یا لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو کشادہ کرنے اور فلائی اوورز کی تعمیر کے مختلف منصوبے جاری ہیں جس کی وجہ سے سیفٹی اور بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کے لئے

آئیسکو انتظامیہ مختلف اوقات میں متعلقہ فیڈرز پر محدود دورانیے کے شٹ ڈائون لیتی ہے جس کی پیشگی اطلاع صارفین کو بذریعہ پرنٹ میڈیا اور شوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ورکس، فالٹس کلیئرنس، نئے فیڈرز کی تعمیر و دیگر کے لئے آئیسکو شٹ ڈائون لیتی ہے جس کا مقصد معزز صارفین کو گرمی کے موسم میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے صارفین متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز اور ہیلپ لائن کے نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔