اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی): ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 204 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 160.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی، نومبرمیں ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں 48.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 72.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 59.5 ملین ڈالرتھی، اس مدت میں ملک میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 60.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 34.5 ملین ڈالرتھی۔جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 9.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 66.5 ملین ڈالرتھی۔\932