اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر64فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد پر440ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات کا حجم 268ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات پر49ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 115فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات کا حجم 23ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر17فیصد کمی ہوئی۔
جنوری میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات کا حجم 59ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر49ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر5.830ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر5.043ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573766