پشاور۔27مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہاﺅس پشاورمیںاعلیٰ سطح اجلاس کاانعقادکیا گیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیوپیسکوشبیراحمدسمیت تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرزاورایکسین سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرزبھی موجود تھے۔ اجلاس میںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخبیرپختونخوامیںبجلی کے تمام جاری منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پیسکوکی جاری ترقیاتی منصوبوںکے سست روی پرناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے پیسکوگرڈ اسٹیشنزپرجاری ترقیاتی کام کومزیدتیز کرنے کی ہدایت کی،ترقیاتی منصوبوںکاآغاز نہیںبلکہ مقررہ وقت میںپائیہ تکمیل تک پہنچاناکمال ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوںکوبروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ آئندہ گرمیوںسے قبل عوام بجلی کی سہولیات سے مستفید ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48055