بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے ضرورت ہے، حماداظہر

198
بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے ضرورت ہے، حماداظہر
بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے ضرورت ہے، حماداظہر

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیرخزانہ، محصولات وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرنے بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات بجلی کے شعبہ میں اصلاحات پرپیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہی ہے جو جمعہ کویہاں وفاقی وزیرخزانہ، محصولات وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرکی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار،معاون خصوصی توانائی تابش گوہر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور، سیکرٹری اقتصادی اموراوردیگرسینئیرافسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری خزانہ نے وزیرخزانہ کوبجلی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے کئے جانیوالے کوششوں سے آگاہ کیا اورکہاکہ اوراس کامقصد بجلی کے صارفین کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اصلاحات کابنیادی مقصدنظام کوفعال، کم لاگت کا حامل اورپائیداربنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کاآغازکردیا گیاہے۔وزیرخزانہ کوگردشی قرضہ کے انتظام وانصرام کے منصوبہ اوردیگرمتعلقہ پربریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرخزانہ نے بجلی کے شعبہ کی سمت کو درست کرنے کیلئے کئے جانیوالے کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے زیادہ پیداواری اخراجات، گردشی قرضوں میں اضافہ اورترسیلی نظام میں لیکج نے بجلی کے شعبہ کو مالیاتی طورپر ایک ایک مشکل شعبہ بنایا ہے۔

وزیرخزانہ نے تمام متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ گردشی قرضوں میں کمی، ترسیلی نظام کی بہتری اورخدمات کے شعبہ میں بہتری کے عمل میں وقت کواہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کوسہولیات کی فراہمی موجودحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔