- Advertisement -
لاہور۔22مارچ (اے پی پی):ڈسکو سپورٹ یونٹس کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بجلی کے میٹروں کو ریورس کرنے والے ملزم لیاقت کو گرفتار کرلیا۔
لیسکو ترجمان کے مطابق ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سوفٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا جس کے باعث لیسکو کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ ڈسکو سپورٹ یونٹ کے اہلکاروں نے میٹر ریورس کرنےوالا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزم لیاقت سے بھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575345
- Advertisement -