بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے، سینیٹر رانا محمود الحسن

10

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے نے کہاہے کہ بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے۔ ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ 2025-26پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے ۔مقامی روئی پر ٹیکس ختم کیاجائے۔

ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اورماہرین کی مشاورت سے طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں۔سینیٹر رانا محمود الحسن نے پاکستان کے دفاعی اداروں اور سائنسدانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں فیلڈ مارشل، پاک فضائیہ، بحریہ اور تمام سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مقف کو اجاگر کیا اور ایک کامیاب سفارتی مہم چلائی۔