بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اعلان کردہ اقدامات سے بہتری اور خوشحالی آئے گی، اسحاق ڈار

89
APP12-10 ISLAMABAD: June 10 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar chairing meeting of senior Finance Division and FBR officials. APP

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے توقع ظاہر کی بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اعلان کردہ اقدامات سے بہتری اور خوشحالی آئے گی۔ اور اس سے پاکستان اعلی، پائیدار اور نمایاں اقتصادی ترقی کے قابل ہوگا۔حکومت کی چار سالہ روایات اور جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈارصدارت میں ہفتہ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ پر موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہمایوں اختر خان، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ،کے علاوہ وزارز اور ایف بی آر کے اعلی حکام نے شرکت کی۔