بجٹ میں معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف

107

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے،نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے،سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔