بجٹ پاس کرنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آ رہی ،ایشوز ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،پی ٹی آئی کی تعداد موجود ہے ‘پہلے والے بجٹ سے زیادہ اور بہتر منظور ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

54

لاہور۔5جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ پاس کرنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آ رہی ،ایشوز ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ جلد شروع ہو جائے گا،پی ٹی آئی کی تعداد موجود ہے ۔پہلے والے بجٹ سے زیادہ اور بہتر منظور ہوگا،خواہش ہے کہ ریلوے ترقی کے سفر میں مزید آگے بڑھے ، ایم ایل ون سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی ، سیاسی جماعتوں میں مسائل اور تحفظات ہوتے ہیں لیکن بجٹ آسانی سے پا س کرا لیں گے ،اگر اپوزیشن ساتھ نہیں دیگی تو ریفارمز کیسے ہو گی ،

پوزیشن آئے صاف شفاف انتخابات کے لیے اپنی تجاویز دیں، اگر کوئی غلطی نظر آتی ہے تو اس کو حل کریں ،اس بجٹ میں ملازمین کسانوں مزدوروں اور عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ ٹرین پر سفر کروں اس لیے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچا ہوں، پاکستان ریلوے بہترین ادارہ بن چکا ہے اور وقت پر ٹرینیں پہنچ رہی ہیں انہوں نے ،شہباز شریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن ایک میز پر ساتھ نہیں بیٹھے گی تو بہتری کیسے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ترمیم چاہتے ہیں تو یہ ہی وقت ہے اپوزیشن سے درخواست ہے کہ آئیں اور بیٹھ کر صاف شفاف انتخابات کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ کسان دوست بجٹ ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

امید ہے مستقبل میں حالات بہتر ہونگے اسد قیصرنے کہا کہ ریلوے کے ساتھ خوشگوار لمحہ گذرا ہے خواہش تھی ریلوے سے سفر کروں اس میں کتنی بہتری آئی ہے جب سٹوڈنٹ تھا لاہور آتا تھا ، جنید ایم این ایز سمیت دیگر بھی ساتھ آئیں ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جمعہ کے خطبا ت کے حوالے سے علماءکرام سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور علماءکرام کی آراہ کو اسلامتی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے گا،قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ریلوے اسٹیشن لاہور پہنچنے پر ڈی ایس ریلوے محمد ناصر خلیلی سمیت دیگر ریلوے افسران نے ان کا پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں لاہور آنے پر خوش آمدید کہا گیا ۔