بجٹ 2016-17 حقیقی معنوں میں عوام اور کاشتکار دوست بجٹ ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بجٹ 2016-17 حقیقی معنوں میں عوام اور کاشتکار دوست بجٹ ہے جس میں زراعت، برآمدات، صنعت و پیداوار اور تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام …

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بجٹ 2016-17 حقیقی معنوں میں عوام اور کاشتکار دوست بجٹ ہے جس میں زراعت، برآمدات، صنعت و پیداوار اور تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے بالخصوص زرعی شعبہ اور چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کی بجٹ 2016-17 میں بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی ہے اور اسکی گزشتہ 20 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔

مزید خبریں

Leave a Reply