نوکوالوفا۔26اگست (اے پی پی):بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا پیر کو 12 بجکر 29 منٹ پر پانگائی میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کا مر کز سطح زمین سے 106.7 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے سے فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہین ہوئی ہے ۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔