اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):بحرین کا وفد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کی شام اسلام آباد پہنچ گیا۔
یہ اجلاس اتوار 19 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ وفد میں بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ، نائب وزیر موسیٰ عبداللہ النومی اور وزیر خارجہ کے مشیر حماد المنائی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی، پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔