35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبحرین ، دہشت گردی کےالزامات پر 8 افراد کو عمرقید کی سزا

بحرین ، دہشت گردی کےالزامات پر 8 افراد کو عمرقید کی سزا

- Advertisement -

منامہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی)بحرین کی ایک عدالت نے8 افراد کو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔فوجداری عدالت نے3 مدعا علیہان کو ایک بم دھماکے کا مجرم قرار دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔بحرین کی خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق ان افراد نے 10 جنوری 2015ء کو منامہ کے نزدیک واقع ایک گاو¿ں شخورہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔اسی عدالت نے بدھ کو5 اور ملزموں کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے دھماکا خیز مواد درآمد کرنے اور رکھنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں