بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی شیخ احمد بن حمود الخلیفہ سے ملاقات

128

مناما ۔ 22 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن حمود الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر شیخ احمد بن حمود الخلیفہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر جاوید ملک نے شیخ احمد بن حمود الخلیفہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جاوید ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مثبت ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے اور خلیجی ممالک کے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔