اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) سلطنت بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے نیشنل گارڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو موصول ہونے والے ایک بیان کے مطابق شیخ محمد نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے حکومت اور عوام کی سطح پر ان تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔