29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبحرین میں ڈیجیٹل سروسز متاثر، شاہ فہد پل پر گاڑیوں کی لمبی...

بحرین میں ڈیجیٹل سروسز متاثر، شاہ فہد پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

- Advertisement -

مانامہ۔31جنوری (اے پی پی):بحرین میں ڈیجیٹل سروسز متاثر ہونے سے سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ شاہ فہد پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،حکام کا کہنا ہے کہ مختلف نوعیت کی ڈیجیٹل سروسز میں پیدا ہونے والا تعطل عارضی ہے جو اپ گریڈیشن کی وجہ سے ہوا۔سبق نیوز کے مطابق بحرین میں ڈیجیٹل سروسز کی اپ گریڈیشن اور مینٹی ننس کی وجہ سے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان شاہ فہد پل پر امیگریشن خدمات کسی حد تک متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے سرحدی چوکی پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بحرینی ڈیجیٹل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سسٹم کو جلد ہی اپ ڈیٹ کرنے کے بعد مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا، اسے اپ گریڈ کرنے کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر سعودی عرب اور بحرین کے درمیان بڑی تعداد میں مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے، سسٹم میں ہونے والے تعطل کی وجہ سے پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں