بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر11.8 فیصد اضافہ

62
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جار ی مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیاد پر (گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں) 11.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 تامئی 2022 بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 481.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 430.6 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مئی 2022 میں بحرین سے ترسیلات زرکاحجم 39.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں 51.5 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 36.4 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے پہلے 11 میں سمندر[پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 6.3 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔