بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت وتندرستی کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت وتندرستی کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق بحرین کے فرمانروا نے اپنی نیک تمناﺅں کا یہ پیغام سلطنت بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کے ذریعے پہنچایا جنہوں نے ماہ رمضان المبارک کی مبارکبادوں کے تبادلہ کےلئے السخیر …

اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت وتندرستی کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق بحرین کے فرمانروا نے اپنی نیک تمناﺅں کا یہ پیغام سلطنت بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کے ذریعے پہنچایا جنہوں نے ماہ رمضان المبارک کی مبارکبادوں کے تبادلہ کےلئے السخیر پیلس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران شاہ سے ملاقات کی۔ شاہ حماد الخلیفہ نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

Leave a Reply