بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ وفات پا گئے

136

منامہ ۔۔11نومبر (اے پی پی):بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 84 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا انتقال امریکہ میں ہوا ،تدفین کی تقریب میں لواحقین اور شاہی کنبہ کے محدود افراد شرکت کریں گے۔بحرین کےبادشاہ شیخ حمادبن عیسی الخلیفہ نے ملک میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا۔خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ 70 کی دہائی سے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔