بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد الخلیفہ 5 سے 7 فروری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے،جاوید ملک

140
APP87-01 BAHRAIN: February 01 - Javed Malik, Ambassador of Pakistan to Bahrain meeting with Foreign Minister Shaikh Khalid Al Khalifa prior to his visit to Pakistan. APP

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد الخلیفہ 5 سے 7 فروری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے،یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گا،جاوید ملک

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد الخلیفہ 5 سے 7 فروری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی ہو گا جس میں بحرین کے شاہی خاندان کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے حوالہ سے فریم ورک کی تیاری پر غور کیا جائے گا۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں، میں جب سے سفیر تعینات ہوا ہوں وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، میں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور بڑھانے کیلئے کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔