بحر مساح پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل، میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، امیرالبحر ظفر محمود عباسی

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ "بحر مساح" کی کمشننگ جدید ہائڈروگرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، سروے شپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ "بحر مساح” کی کمشننگ جدید ہائڈروگرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، سروے شپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر البحر نے کہا کہ "بحر مساح” کی کمشننگ جدید ہائڈروگرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سرویشپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا۔ نیول چیف نے کہا کہ سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ نیول چیف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کی اور آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہا اورمبارکباد پیش کی۔