کوئٹہ۔23مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہاہےکہ 23 مارچ کا دن نہایت اہم ہے ،اس دن ہم اپنے کردار کا محاسبہ کریں اور اپنے وطن اورعوام کی عملی طور پر خدمت کریں،بحیثیت قوم ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے اداروں کی بہتر ی کے لئے کام کریں
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان بشیر ،سرکاری محکموں افسران واہلکار، قبائلی عمائدین اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں سابق چیئرمین شمس حمزہ زئی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔